17 اکتوبر 2011 - 20:30

حوزہ علمیہ اہل بیت دہلی کے سربراہ حجت الاسلام سید قاضی عسکری نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کا الزام احمقانہ عمل ہے.

ابنا: انہوں نے وضاحت کی اپنے ہی ملک میں مقیم کسی بھی شخص کو گرفتار کے اس سے کسی بھی جر کا اعتراف اعتراف کراناکوئی نئی بات نہیں اس طرح کا اعتراف اور دعویٰ کوئی بھی عاقل انسان قبول نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر اس طرح کے الزامات عائد کرنے کے پس پردہ امریکا کے خاص مقاصدہیں، عرب ممالک میںاسلامی بیداری کی تحریک اسلامی انقلاب ایران سے متاثر ہو کرچلائی جا رہی ہے جو امریکی سامراج کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اس سے پہلے ان ممالک پر امریکہ کا تسلط تھا لیکن اب عرب ممالک اس کے چنگل سے آزاد ہو رہے ہیں اور ایران کی طرف سے ان کی حمایت امریکہ کے دل میں خنجر پیوست کرنے کے مترادف ہے جو اس کی دیوانگی کا سبب بنی ، اسی بنا پر وہ احمقانہ الزام لگا رہا ہے جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔

..........

/169